۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مواجهات بين الفلسطينيين وقوات الإحتلال في الضفة الغربية

حوزہ/فلسطین کی عوامی مزاحمتی تنظٰم کی ایک فوجی شاخ نے اعلان کیا ہے کہ تحریک مزاحمت کے جوان صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا بھرپور اور منھ توڑ جواب دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کی فوجی شاخ ناصر صلاح الدین بٹالینز نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو برتری یا نیا توازن مسلط کرنے کی ہرگز کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزاحمتی بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی بستیوں کی طرف آتشیں مواد کے حامل غبارے اور پتنگیں چھوڑے جانے کا سلسلہ پھر شروع کیا جائے گا۔

غاصب صیہونی حکومت کے ٹینکوں نے پیر کی صبح غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔ غاصب صیہونیوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مقبوضہ علاقوں سے ملنے والی غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں کے اجتماع اور مقبوضہ علاقوں کی طرف آتشیں مواد کے حامل غبارے اور پتنگیں چھوڑے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

فلسطینی جوانوں نے گزشتہ دنوں کے دوران غزہ کے صیہونی محاصرے کے خلاف احتجاج کے طور پر غزہ سے ملنے والے مقبوضہ علاقوں کی طرف آتشیں مواد کے حامل غبارے اور پتنگیں چھوڑی تھیں۔

یاد رہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دوہزار چھے میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد سے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ غزہ کے علاقے میں بنیادی ضروریات کی اشیا منجملہ ایندھن، خورد و نوش کا سامان، دوائیں اور مکانات کی تعمیرات کے وسائل تک منتقل نہیں ہونے دے رہی ہے۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .